سانحہ بھاٹی گیٹ کے ملزمان چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سانحہ بھاٹی گیٹ کے مقمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، جس میں ملزمان کو عدالت پیش کر دیا گیا، جہاں ان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔

ضلع کچہری میں سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس مگھیانہ نے کیس کی سماعت کی،ملزمان پروجیکٹ منیجر اصغر علی ، سیفٹی انچارج محمد ہنزلہ ، سائٹ انچارج احمد نواز، ڈائریکٹر کمپنی سلمان یاسین اور عثمان یاسین کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔

پولیس نے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، جبکہ ملزمان کے وکیل نے مخالفت کی، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دورانِ سماعت وکیل ملزمان نے بتایا کہ ایک کروڑ روپے متاثرہ فیملی کو دے دیے گئے ہیں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چیکہ بارہ کروڑ روپے اکاؤنٹ میں موجود ہیں، قانون یہ کہتا ہے مقدمہ کی دفعہ 322 کے مطابق صرف دیت ہے، اس پر سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ مقدمہ میں دفعہ 316 بھی آزاد کر دی گئی ہے۔

ملزمان کے وکیل نے مزید کہا کہ بہت افسوسناک واقعہ پیش آیا، ہم متاثرہ فیملی اور عدالت کی ہر مدد کو تیار ہیں۔

بعدازاں سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے محفوظ فیصلہ سنا دیا اور ملزمان کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ بھاٹی گیٹ میں مقدمہ درج ہے۔

Back to top button