پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی بولی جمع کرانے کی تاریخ تبدیل

پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کے لیے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ ایک بار پھر تبدیل،نئی ٹیموں کی بڈ جمع کروانے کی نئی آخری تاریخ 24 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بولی جمع کرانے کی پہلی تاریخ 15 دسمبر جبکہ دوسری تاریخ 22 دسمبر رکھی گئی تھی، تاہم اب فرنچائزز کو مزید وقت فراہم کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے لیے اہل بولی دہندگان کے ناموں کا اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا، جبکہ نئی ٹیموں کی باضابطہ نیلامی 8 جنوری کو منعقد ہوگی۔

Back to top button