پی آئی اے کی نجکاری کیلئےبولی 23دسمبر کوہوگی

پی آئی کی نجکاری کے لیے بولی 23 دسمبر کو سرکاری ٹی وی براہ راست نشرکی جائے گی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے والی تمام کارباوری شخصیات اور کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے،۔

وزیراعظم  کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا کھویا ہوا تشخص بحال کرنے اور قومی ایئرلائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نجکاری کا عمل سہل طور سے جاری ہے، انشاء اللہ جلد پی آئی اے ایک مرتبہ پھر سے "گریٹ پیپل ٹو فلائی وِد کی اپنی روایات پر پورا اترنے لگے گی، پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنا رہے ہیں، بِڈنگ ملک بھر میں ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی شعبے کی ترقی کیلئے بھی قومی ائیر لائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پُرامید ہیں کہ آپ میں سے جو بھی بِڈنگ کے بعد اس اہم ذمہ داری کو سنبھالے گا وہ قومی ائیر لائن کے تشخص کی بحالی اور اس کی ترقی پر اپنی بھرپور توانائیاں مرکوز کرے گا۔

 

Back to top button