گیس کے بعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

نگراں حکومت نے نے گیس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑاضافہ کردیا۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 2.73 روپے اور 8.37 روپے کا اضافہ کردیا۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 73 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس بڑھ کر 275 روپے 62 پیسے پر پہنچ گئی۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 287 روپے 33 پیسے پر پہنچ گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر 28 فروری تک کیلئے کردیا گیا۔
