سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا بڑا اضافہ

ملک بھر آج پھر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نےرپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل خالص سونےکا بھاؤ 3 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 7 ہزار روپےہوگیا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونےکے دام 2 ہزار 571 روپے اضافے سے 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپےتک جاپہنچے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 359 روپےبڑھ کر 2 لاکھ 38 ہزار 919 روپے میں فروخت ہوا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 31 روپےبڑھ کر 3 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی 26 روپے مہنگی ہو کر 2 ہزار 914 روپے میں فروخت ہوئی۔
ایسوسی ایشن نےرپورٹ کیاکہ عالمی منڈی میں فی اونس سونےکی قیمت 28 ڈالر بڑھی،جس کےبعد یہ 2 ہزار 893 ڈالر میں فروخت ہوا۔
سرکاری افسران کے اثاثے ظاہرکرنے کیلئے پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ
واضح رہےکہ کئی دن سےجاری اضافے کےبعد گزشتہ روزملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔
24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 3 ہزا روپے تنزلی سے 3 لاکھ 4 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونےکےدام 2 ہزار 571 روپےگر کر 2 لاکھ 60 ہزار 630 روپے ہو گئے تھے۔
