پی ٹی آئی کیساتھ ڈیل سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ذرائع سے بڑی خبر آگئی

اسٹیبلشمنٹ ذرائع نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا پاکستان تحریک انصاف کےساتھ نہ کوئی رابطہ ہےاورنہ ہی کوئی ڈیل ہو رہی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ذرائع نےبتایا ہےکہ تحریک انصاف کی کسی شخصیت کیساتھ اسٹیبلشمنٹ کےمذاکرات نہیں ہوئے، مقتدرہ نہ تو بات چیت کی خواہشمند ہےنہ ہی موجودہ صورتحال میں اسکا امکان ہے،اسٹیبلشمنٹ اپنےمؤقف پر پوری طرح قائم ہے۔
محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے رابطہ، ریلی کی اجازت دینے سے صاف انکار
ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان 9 مئی پرمعافی مانگیں اس کے بعد بھی انہیں سیاسی حکومت سےہی بات کرنا ہو گی،پاکستان تحریک انصاف سےتعلق رکھنےوالےکچھ حلقےجان بوجھ کر یہ تاثر دینے کی کوشش کررہےہیں کہ مقتدرہ اسےانگیج کر رہی ہے، مگراس میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے ۔
اسٹیبلشمنٹ ذرائع نےواضح کیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ ڈیل یا انکے قانونی ریلیف سے متعلق مقتدرہ کوئی کردارنہ تو ادا کرنے جا رہی ہےنہ ہی یہ معاملہ اس فورم پر طےہونا ہے ، جب اگر کوئی بات چیت ہوئی بھی تو پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی حکومت کیساتھ بیٹھنا ہےاور رولز آف دی گیم طےکرنے ہیں۔
