T20ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ: زمبابوے نے آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں زمبابوے نے سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو بڑا اپ سیٹ دیتے ہوئے شکست دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے اور آسٹریلیا کے لیے 170 رنز کا ہدف رکھا۔
15 فروری کے پاک بھارت میچ پر تین ارب کا جوا لگ گیا
زمبابوے کی جانب سے برین بینیٹ نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ تادیونشے مرومانی اور ریان برل نے 35، 35 رنز بنائے۔ کپتان سکندر رضا نے 25 رنز شامل کیے۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 20 ویں اوور میں 146 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور زمبابوے نے 23 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رنشا نے 65 اور گلین میکسویل نے 31 رنز بنائے، جبکہ باقی تمام بیٹسمین زمبابوے کے بولرز کا مقابلہ نہ کر سکے۔
