بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آگئی

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ بلال یاسین نے حملہ آوروں کا حلیہ بھی بتا دیا، جبکہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔
رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر حملے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آوروں نے کالے رنگ کی جیکٹس پہن رکھی ہیں، پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل استعمال کی اور ملزمان بلال یاسین پر فائرنگ کے بعد موہنی روڈ کی طرف نکل گئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوال نامعلوم ملزمان نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کی تھی، بلال یاسین کے پیٹ میں دو اور ٹانگ پر ایک گولی لگی تھی۔بلال یاسین کا میو ہسپتال میں آپریشن کیا گیا جس کے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ڈاکٹرز کے مطابق لیگی رہنما کی حالت خطرے سے باہر ہے، بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج، لیگی ایم پی اے نے ملزمان کا حلیہ بھی بتا دیا
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین نے گزشتہ روز خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کروا دیا، ایم پی اے بلال یاسین نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے پولیس کو درخواست دیدی۔پولیس کو جمع کروائی گئی درخواست میں بلال یاسین نے کہا ہے کہ سابق کونسلر میاں اکرم کو ملنے موہنی روڈ آیا تھا، میاں اکرم کے گھر کے باہر بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر دو حملہ آور آئے۔
بلال یاسین نے درخواست میں مزید کہا کہ حملہ آوروں نے موٹر سائیکل سے اتر کر جان سے مارنے کے لیے فائرنگ کر دی، ایک گولی پیٹ اور دوسری بائیں ٹانگ پر لگی۔ملزموں کے حلیے کے حوالے سے رکن پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ حملہ آوروں نے جینز کی پینٹ اور جیکٹس پہن رکھی تھیں، گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے۔

Back to top button