آپریشن ‘غضب للحق’ : پاک فوج نے پھر دفاعی صلاحیت اور طاقت ثابت کردی، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن “غضب للحق” پر پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور افغان طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی پراکسی بن کر خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کارروائیاں بند کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان طالبان کی مبینہ بلااشتعال حملوں کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کر کے اپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت کو اپنی غلط حکمت عملی ترک کرنی چاہیے، کیونکہ اس نے پاکستان کو جوابی کارروائی پر مجبور کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مشرق سے مغربی سرحد تک ملک کے ہر حصے کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تصادم کا خواہاں نہیں، لیکن اگر کسی نے اشتعال انگیزی کی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Back to top button