معمولی دام میں خریدی گئی کتاب 1 کروڑ روپے میں فروخت

ہیری پوٹراینڈ دی فلاسفر اسٹون کی کتاب کاپہلا نایاب پہلا ایڈیشن جسے1997 میں صرف 10 یورو میں خریداگیا تھا حال ہی میں 36,000 یورومیں فروخت ہوئی ہےجس کی پاکستانی کرنسی میں قیمت 1 کروڑ سے بھی زائد بنتی ہے۔
کرسٹین میک کلوچ، جنہوں نےنوےکی دہائی میں اپنے بیٹے ایڈم کے لیےیہ کتاب اسٹریٹ فورڈمیں خریدی تھی، نےکہا کہ انھیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ کتاب 30 سال بعد اتنی قیمتی ہوگی۔
ہینسنز آکشنرزکےمطابق یہ کتاب جس کی قیمت 30,000 اور 50,000 یوروکے درمیان ہے،اُن 500 کاپیوں میں سے ایک ہے جو پہلےفلاسفرزاسٹون کی سیریز میں شائع ہوئی تھیں۔
1لاکھ مالیت والا نوٹوں کاہار پہننے والا دُلہا وائرل
ایڈم میک کلوچ نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ کتاب چیسٹر فیلڈ میں ان کےخاندان کےپرانے گھر میں ایک الماری میں رہ گئی تھی۔
ایڈم کو 2020 میں لاک ڈاؤن کےدوران اس ناول کی ممکنہ قدر کےبارے میں اس وقت معلوم ہواجب انہوں نے پہلے ایڈیشن کے بارےمیں دیگر کہانیاں دیکھیں۔