وزیراعظم سے بلاول بھٹوکی ملاقات،خطےکی کشیدگی پرتبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے معاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کیے گئے اقدامات پر بات چیت کی گئی اور وزیراعظم نے ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے سفارتی کردار پر بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم سےملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک تھے، دونوں وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم کو صوبوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ حکومتی وزراء بھی شریک تھے۔
