آئینی ترامیم کے سلسلے میں بلاول بھٹو کی عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر سے ملاقات

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو کی عمرایوب اور بیرسٹر گوہر سے سرسری ملاقات گزشتہ روز قومی اسمبلی ہال میں ہوئی جہاں بلاول بھٹو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی نشست پر آئےتھے۔

ذرائع نےبتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ آئینی ترمیم پر گفتگو کی اور آئینی ترامیم کےمختلف پہلو بیرسٹر گوہر کے سامنے رکھےتھے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری نے فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق گفتگو کی۔

اب منسٹر والی اکڑ دکھاؤں گی: عظمیٰ بخاری کی صحافیوں کو تنبیہ

واضح رہےکہ گزشتہ روز آئینی ترمیم کے معاملےپر مولانا فضل الرحمٰن کو منانے کےلیے وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری رات گئے ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے جہاں تینوں شخصیات کےدرمیان ڈیڑھ گھنٹے ملاقات ہوئی تاہم اس دوران کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔

Back to top button