بلاول کی یوسف رضا، خورشید شاہ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیئر رہنما یوسف رضا گیلانی اور خورشید شاہ کو مارچ چھوڑ کر فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔
بلاول نے کہا کہ اسلام آباد پہنچیں، سب دوستوں سے ملاقاتیں کریں اور عدم اعتماد کی تیاری کریں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بلاول نے حکومت کو پانچ دن کا الٹی میٹم دیا تھا اور کہا تھا کہ استعفیٰ دو خود گھر چلے جاو ورنہ اسلام آباد آ رہے ہیں۔