بلاول کا پیکا قانون کی حمایت،26ویں آئینی ترمیم کو کمپرومائزڈ قرار دیدیا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیکا قانون کی حمایت اور26ویں ترمیم کمپرومائزڈ قرار دے دیا۔
آکسفورڈ یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا متنازع پیکا قانون اس طرح منظور نہیں ہوا جیسے ابتدا میں تجویزکیا گیا تھا،پیکا قانون کی ابتدائی شکل میں تو ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر30 سال کی سزا بھی شامل تھی، پیپلزپارٹی پیکا قانون میں شامل رہی اوراس میں ترامیم کرائیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پیپلز پارٹی نے 26 ویں ترمیم منظور کروا کے جمہوریت کو کمزور نہیں کیا،حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں جمہوریت بہت مستحکم نہیں ہے،پاکستان واحد ملک نہیں جسے جمہوریت کے مستحکم نہ ہونے کا چیلنج درپیش ہو۔
ان کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں بہت مثبت کردار ادا کیا ہے،26 ویں ترمیم اصل شکل میں نہیں بلکہ ایک کمپرومائزڈ شکل میں منظور ہوئی ہے۔
