وزیراعظم سےبل گیٹس کی ملاقات، پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون کو سراہا
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں بل گیٹس نےملاقات کی جہاں ملک سے پولیو کےخاتمے،ڈیجیٹلائزیشن اورمالی شمولیت کےلیےگیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان کےساتھ تعاون کوسراہا گیا۔
وزیر اعظم کےدفتر سےجاری اعلامیےکےمطابق وزیراعظم شہباز شریف سےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے79ویں اجلاس کےموقع پربل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کےبانی اورشریک چیئرمین بل گیٹس نےملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نےرواں برس جون میں بل گیٹس کےدورہ پاکستان کاذکر کیا اور دسمبر 2024میں سیٹل میں گیٹس فاؤنڈیشن کےدورےکی دعوت پران کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نےپولیوکےخاتمے، ماں اوربچے کی صحت،غذائیت،حفاظتی ٹیکوں، ڈیجیٹلائزیشن اورمالی شمولیت کےلیےگیٹس فاؤنڈیشن کےپاکستان کےساتھ تعاون کوبھی سراہا۔انہوں نےملک سےپولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنانےکے لیےپاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیااوراس کوشش میں دیرینہ تعاون پربل گیٹس اینڈ ملینڈا فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اورپاکستان میں صحت کےنظام کی مضبوطی اور ماں اور بچےکی غذائیت کےلیے مسلسل کوششوں اورتعاون کی ضرورت پرزور دیا۔پاکستان کی پولیو کےخاتمےکےلیےکوششوں کااعتراف کرتےہوئےبل گیٹس نےزوردیا کہ پولیو کاخاتمہ آئندہ نسلوں کواس مہلک بیماری سےبچانےکےلیےبہت ضروری ہے۔انہوں نےملک بھر میں پولیو ویکسین پروگرام میں وزیراعظم کی ذاتی نگرانی اور صوبائی حکومتوں کےاقدامات کی تعریف کی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کےدوران بل گیٹس نےافغانستان کےساتھ صحت کےجامع ڈائیلاگ پربھی روشنی ڈالی اوران اقدامات کےلیےتعاون کی درخواست کی۔انہوں نےان جگہوں پرزیادہ توجہ مرکوز کرن پراپنی رضامندی کا بھی اظہارکیا جہاں بچوں کو پولیو ویکسین ابھی تک میسر نہیں ہوئی یا پولیو کے قطرےپلانے سےانکار کی تعدادزیادہ ہےخاص طورپرجہاں بچوں کوبیماری لگنے کی شرح زیادہ ہے۔
بل گیٹس نےوزیراعظم کوشاہ سلمان انسانی امداداورریلیف سینٹر کی پولیو اور دیگرصحت سےمتعلق امداد سےمتعلق اقدامات کےبارےمیں آگاہ کیا۔
انہوں نےوزیراعظم کےساتھ بی ایم جی ایف کےغذائیت پر کام خاص طور پر حاملہ خواتین کےلیےمائیکرو نیوٹرینٹس کےبارے میں بھی بتایا اورکہا کہ یونیسیف کے تعاون سےانہیں اضافی وٹامن فراہم کرکےاسےکیسےبڑھایاجاسکتا ہے۔
وزیر اعظم نےگیٹس فاؤنڈیشن کی غزہ میں پولیو مہم کو سراہا اورانہوں نےفوری جنگ بندی اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق تنازعات کےحل پرزوردیا۔
جے یوآئی،پی ٹی آئی کامشترکہ آئینی ترمیم کامسودہ تیارکرنیکافیصلہ
شہباز شریف نےپاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ایک قابل اعتماداتحادی ہونےپربی ایم جی ایف کی تعریف کی اورانفارمیشن ٹیکنالوجی،تعلیم،زراعت اور لائیواسٹاک جیسےشعبوں میں تعاون وسیع کرنےمیں دلچسپی ظاہر کی۔