بلاول بھٹو کے بیان پربی جے پی کے رہنمامتھن چکرورتی بلبلااٹھے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حقیقت پر مبنی بیان نے بھارتی اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما متھن چکرورتی کو مشتعل کر دیا۔
متھن چکرورتی نے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر براہموس میزائل حملے کی دھمکی دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
ایک صحافی کے سوال پر متھن نے کہا کہ اگر ہمارا دماغ خراب ہو گیا تو ایک نہیں بلکہ دو براہموس میزائل پاکستان کی طرف داغیں گے، اور اگر ایسا نہ ہوا تو ہم ایک ڈیم بنائیں گے اور ضرورت پڑنے پر پانی چھوڑ دیں گے، جس سے گولی تو نہیں چلے گی مگر سونامی آ جائے گا۔
متھن نے وضاحت دی کہ وہ پاکستان کے عوام کو نشانہ نہیں بنا رہے، کیونکہ وہ اچھے لوگ ہیں، بلکہ یہ بات صرف بلاول اور قیادت کے لیے کہی ہے۔
یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے بھٹ شاہ میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ دریائے سندھ پر حملہ تہذیب اور ثقافت پر حملہ سمجھا جائے گا، میں نے مودی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا وعدہ کیا تھا اور آج مودی بے نقاب ہو چکا ہے۔
