تہران میں آئل ڈپو پر حملے کے بعد شہر کالے دھوئیں سے ڈھک گیا

ایران کے دارالحکومت تہران میں گزشتہ رات آئل ڈپو پر حملے کے بعد صبح سے شہر میں دھوئیں کے کالے بادل چھائے رہے۔

تہران میں موجودمیڈیا نمائندوں نےبتایا کہ تہران میں بارش برسی تو ساتھ میں تیل کے ذرات بھی شامل ہوگئے جس سے بارش کا پانی سیاہ ہوگیا۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے تازہ بیلسٹک میزائل حملے کے بعد وسطی اسرائیل میں 2 مختلف مقامات پر 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، امدادی حکام کے مطابق حملے میں ممکنہ طور پر کلسٹر  وارہیڈ استعمال کیا گیا۔

ریسکیو ادارے کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد دی گئی۔ تل ابیب میں 40 سالہ شخص شدید زخمی ہوا، جبکہ پیتح تکوا میں ایک 25 سالہ نوجوان  اور 56 سالہ شخص  زخمی ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق وسطی اسرائیل میں ایک درجن سے زائد مقامات پر میزائل یا اس کے ٹکڑے گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر ہونے والے اثرات سے اندازہ ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر ایرانی بیلسٹک میزائل میں کلسٹر بم وارہیڈ نصب تھا۔

Back to top button