سوات میں دھماکہ:امن کمیٹی رکن سمیت 5 جاں بحق

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں بم دھماکے میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق برہ بانڈئی میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا جس سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔

اس حوالے سے ڈی پی او زاہد مروت نے بتایا کہ امن کمیٹی کے رکن ادریس خان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق بم حملے میں رکن امن کمیٹی ادریس خان سمیت 5 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

عمران نے آرمی چیف کی توسیع سے متعلق بیان کی تردید کر دی

خیال رہے کہ ابتدائی طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

دھماکے کے فوری بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Back to top button