نابینا نجومی بابا وانگا کی بڑی پیشگوئیاں سامنے آگئیں

مشہورِ زمانہ نابینا نجومی بابا وانگا کی جانب سے آئندہ سال کے لیے ماضی میں کی جانے والی پیشگوئیاں سامنے آگئیں۔
بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے دنیا بھر کے تاریخی اور افسوسناک واقعات سے متعلق سچ پیشگوئیاں کی تھیں۔
بابا وانگا کی پیدائش 1911 میں اور موت 1996 میں ہوگئی تھی، اس وقت ان کی عمر 85 برس تھی، لیکن مرنے سے قبل وہ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعات کی پیشگوئیاں کرگئی تھیں ، ان میں سے ایک 9/11 کی مبینہ پیشگوئی بھی تھی۔
بابا وانگا کی پرورش رومانیہ میں ہوئی تاہم جب وہ 12 برس کی تھیں تو رومانیہ میں شدید مٹی کا طوفان آیا جس میں وہ نابینا ہوگئیں۔
یہ ناصرف جڑی بوٹیوں کی حکیم بلکہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیشگوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔
