بلیو بیری امراض دل سے بچائو میں مددگار

بیریاں قدرت کا بہترین خزانہ ہیں اور ان میں بلیو بیری کسی نعمت سے کم نہیں، جس طرح سیب ہمیں بیماریوں سے بچاتے ہیں عین اسی طرح بلیو بیری ہمیں کئی امراض سے دور رکھتی ہیں۔

امراضِ قلب پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہے ہیں، لوگ بلیو بیری کو دلیے میں ملا کر کھاتے ہیں اور دہی میں ڈبو کر نوش کرتے ہیں۔لیکن اسے عام بیری کی طرح بھی کھایا جا سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف سرے کی تحقیق میں بتایا گیا کہ بلیو بیری کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر کے لیے مفید ہے اور امراضِ قلب کو دور کرتا ہے، پاکستان کی طرح دنیا بھر میں امراضِ قلب کی شرح بہت تیزی سے بلند ہو رہی ہے۔

بلیو بیری میں اینتھوسائنائن کی بھرمار ہوتی ہے جو سرخ، جامنی اور بلیو بیریوں میں عام پائے جاتے ہیں، اینتھوسائنائن ایک جادوئی غذائی جزو ہے جو دل کی بھرپور حفاظت کرتا ہے۔

میگنیشیم والی غذائیں کینسر کے تدارک کیلئے معاون قرار

Back to top button