یمن کے ساحل کے قریب کشتی حادثہ، 68 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتا

یمن کے ساحلی علاقے میں خراب موسم کے باعث ایک کشتی سمندر میں ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 68 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز یمن کے جنوبی صوبے ابیان کے ضلع احور کے قریب بحیرہ عرب میں پیش آیا۔
بھارت روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ میں مالی مدد کر رہا ہے، اسٹیفن ملر کا دعویٰ
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت کشتی میں تقریباً 150 افراد سوار تھے۔ خراب موسم کے باعث کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 68 افراد جاں بحق ہو گئے، جب کہ اب تک 10 افراد کو زندہ بچایا جا چکا ہے۔ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
