بالی وڈ اداکار راج پال یادیو نےخود کو پولیس کے حوالے دیا

بالی وڈ اداکار راج پال یادیو نے چیک باؤنس کیس کرمیں خود کو پولیس کے حوالے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈی اداکار پر چیک باؤنس کے متعدد مقدمات میں تصفیہ کی رقم ادا نہ کرنے کے الزام میں قانونی کارروائی جاری تھی۔

نئی دہلی ہائی کورٹ نے پہلے راج پال یادیو کے خلاف دی گئی نرمی واپس لے لی اور اداکار کو ہدایت کی کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کریں۔

دھرندھر 2 کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

میڈیا رپورٹس کے مطابق راج پال یادیو نے عدالت کی مقرر کردہ آخری تاریخ کے مطابق تہاڑ جیل میں خود کو پیش کر دیا۔

وکیل کی جانب سے عدالت سے رقم کی ادائیگی میں نرمی کی درخواست بھی کی گئی تھی اور اداکار کے لیے 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگی گئی تھی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔

Back to top button