بالی ووڈ کنگ شاہ رخ نے اپنے ڈرائیور کو گلے لگا لیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان صرف نام کے ہی نہیں بلکہ دل کے بھی ’’کنگ‘‘ ہیں، شاہ رخ خان کی اپنے ڈرائیور کو گلے لگاتے ہوئے ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، شاہ رخ خان اپنی فلم ’’پٹھان‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں گزشتہ روز سپین گئے تاہم اسپین جاتے ہوئے انہوں نے ایک ایسا کام کیا جس سے انہوں نے مداحوں کا دل ایک بار پھر جیت لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان اسپین جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر میڈیا نمائندوں کو پوز دینے کے لیے رکے نہیں، بلکہ خاموشی سے ایئر پورٹ کے اندر جاتے ہوئے نظر آئے تاہم ایئرپورٹ کے اندر جانے سے قبل انہوں نے اپنے ڈرائیور کو پیار سے گلے لگایا، شاہ رخ خان کے اس فعل کو وہاں موجود میڈیا نمائندوں نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا۔

بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں نے شاہ رخ خان کے اس عمل کو ’’عاجزی‘‘ قراردیتے ہوئے ان کی تعریف کی کہ کنگ خان کا اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کے ساتھ رویہ اتنا اچھا ہے۔

عورتوں جسیی خصوصیات والے مردوں بارے ویب سیریز

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے تین روز قبل اپنی فلم ’’پٹھان‘‘ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ کنگ خان کی فلم اگلے سال 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔ فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

Bollywood news in Urdu video news

Back to top button