بیٹے کی والد سیف علی خان پر غصہ کرتے ویڈیو وائرل

نامور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا تیمور علی خان کی والد پر سیخ پا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک فوٹو گرافر نے کرینہ کے بیٹے تیمور علی خان کی غصہ کرنے کی ویڈیو شیئر کردی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سیف اپنے بیٹے تیمور کے ہمراہ گاڑی سے اترے تو بیٹا بہت غصہ دکھانے لگا، اس دوران اداکار نے تیمور کو سمجھانے کی کوشش کی کرتے رہے۔

اداکارہ یشما گل کا موبائل فون چوری ہو گیا

تیمور علی خان نے اپنے والد کو آہستہ سے ہاتھ مار کر بھی اپنا غصہ ظاہر کیا تاہم سیف علی خان مسکراتے ہوئے بیٹے کے ساتھ چل پڑے۔ واقعے کے تمام مناظر وہاں موجود فوٹوگرافرز نے کیمرے کی آنکھ سے قید کرلیے۔

Back to top button