بالی وڈ سٹار دیپیکا پڈوکون نے8گھنٹےسےزائدکام کی مخالفت کردی

بالی وڈ سٹار دیپیکا پڈوکون  کاکہنا ہے کہ ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی ہے۔

بالی وڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں کام کے ماحول پر دوبارہ توجہ دلائی ہے اور ایک دن میں 8 گھنٹے کے کام کی حمایت کرتے ہوئے خاص طور پر نئی ماؤں کے لیے سپورٹ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس سال کے شروع میں، دیپیکا نے 2 بڑے پروجیکٹس کے سیکوئل سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، بتایا جاتا ہے کہ وجہ یہ تھی کہ وہ اپنی چھوٹی بیٹی دعا کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی تھیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اس بارے میں بہت پرجوش ہوں کہ نئی ماؤں کو کام پر واپس آنے پر کس طرح سپورٹ کرنا چاہیے۔ ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا ہے اور برن آؤٹ کو عزم سمجھ لیتے ہیں۔ ایک دن میں 8 گھنٹے کام کرنا انسانی جسم اور دماغ کے لیے کافی ہے

دیپیکانےکہا کہ صرف تب ہی آپ بہترین دے سکتے ہیں جب آپ صحت مند ہوں۔ ایک تھکے ہوئے فرد کو سسٹم میں واپس لانا کسی کے لیے مددگار نہیں ہے۔ میرے اپنے دفتر میں، ہم پیر تا جمعہ 8 گھنٹے کام کرتے ہیں، اور ہمارے پاس میٹرنٹی اور پیٹرنٹی پالیسیز ہیں۔ بچوں کو دفتر لانے کو بھی معمول بنانا چاہیے

Back to top button