غزہ پر بمباری،چین فلسطینیوں کے حق میں بول پڑا

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنے دفاع کے دائرہ کار سے باہر ہو کر غزہ کے شہریوں کو اجتماعی سزا دے رہا ہے۔غزہ میں اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئے کارروائیاں ’’اپنے دفاع کے حق‘‘ کے دائرہ کار سے باہر ہوچکی ہیں اور اقوم متحدہ کو اس کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
چین کے وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل اب حماس کے حملے کے جواب میں غزہ کے لوگوں کو اجتماعی سزا دینا بند کرے۔ فریقین صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئیں۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ان خیالات کا اظہار اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ رابطہ اس وقت ہوا جب اسرائیل نے غزہ میں زمینی کارروائی کی دھمکی دی
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کااعلان
ہے۔
