باکسر عامر خان کو لندن میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا
پاکستانی نژاد سابق ورلڈ چیمپیئن باکسر عامر خان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، عامر خان نے پیر کو رات گئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مشرقی لندن کے شہر لیٹن میں ہونے والے اس واقعے میں وہ اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم محفوظ رہے جب دو افراد سے ان کا سامنا ہوا۔
Just had my watch taken off me at gun point in East London, Leyton. I crossed the road with Faryal, luckily she was few steps behind me. 2 men ran to me, he asked for my watch whist having a gun pointed in my face. The main thing is we’re both safe.
— Amir Khan (@amirkingkhan) April 18, 2022
عامر خان نے لکھا کہ ’لندن کے مشرقی علاقے میں میری گھڑی گن پوائنٹ پر لوٹ لی گئی ہے، انہوں نے لکھا کہ ’میں فریال کے ساتھ سڑک عبور کر رہا تھا، خوش قسمتی سے فریال چند قدم پیچھے تھیں، اس دوران دو افراد میری طرف جھپٹے اور انہوں نے گن تان کر مجھ سے میری گھڑی مانگی۔ اہم یہ ہے کہ ہم دونوں محفوظ ہیں۔
انگلش کائونٹی چیمپئن شپ:حارث رئوف نے ڈبیوپر6 وکٹیں اڑا دیں
خیال رہے کہ 35 سالہ عامر خان سابق لائٹ ویٹ عالمی چیمپیئن رہ چکے ہیں، رواں برس فروری میں مانچسٹر میں بریٹن کیل بروک نے انہیں ہرایا تھا۔ یہ ان کے پروفیشنل کیریئر کی چھٹی شکست تھی، عامر خان نے 34 میں 21 مقابلوں میں ناک آؤٹ فتوحات اپنے نام کیں۔