BPL 2026:پی سی بی نے نو پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیے

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے پاکستان کے نو قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنی تازہ ترین فہرست میں ان کھلاڑیوں کے نام شامل کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ انہیں 23 جنوری 2026 تک بی پی ایل میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

این او سی حاصل کرنے والوں میں نمایاں کھلاڑی محمد نواز، فہیم اشرف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں حسین طلعت، احسان اللہ، حیدر علی، ابرار احمد، خواجہ نافع اور سلمان ارشاد بھی بی پی ایل کھیلنے کے اہل قرار پائے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ کا انعقاد 26 دسمبر سے 24 جنوری تک ہونا ہے۔

Back to top button