برکس اجلاس: بھارت کا پاکستان کو نشانہ بنانے کا بیانیہ پذیرائی حاصل نہ کر سکا

برازیل میں منعقدہ برکس سربراہی اجلاس کے دوران بھارت کو سفارتی محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جہاں اس کی بھرپور کوششوں کے باوجود اعلامیے میں پاکستان کا نام شامل نہ کیا جا سکا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے اعلامیے میں پہلگام واقعے کی مذمت تو کی گئی، لیکن اس واقعے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کو برکس رکن ممالک کی جانب سے حمایت حاصل نہ ہو سکی۔
پی سی بی کا چیمپیئنز کپ اور مینٹور سسٹم کو ختم کرنے کا فیصلہ
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ چینی صدر نے 2012 کے بعد پہلی بار برکس اجلاس میں شرکت نہیں کی، جو مبصرین کے مطابق بھارتی موقف کی حمایت نہ کرنے کا اشارہ ہے۔ اس کے علاوہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جو اس اجلاس میں بڑی طاقتوں کی محتاط شرکت کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ صورتحال بھارت کے لیے ایک سفارتی دھچکے کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، کیونکہ وہ طویل عرصے سے عالمی پلیٹ فارمز پر پاکستان کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوشش کرتا رہا ہے، لیکن اس بار برکس اعلامیے میں یہ موقف جگہ نہ پا سکا۔
