برطانیہ کا ایران کے خلاف جنگ کا حصہ بننے سے صاف انکار

برطانیہ کے وزیراعظم کیئرسٹارمر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف جاری جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کا فوری طور پر خاتمہ ہونا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کا کھلنا آسان کام نہیں ہے،خطے میں آزادانہ نقل و حرکت یقینی بنانے کےلیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ جتنی جلدی جنگ ختم ہو گی،اتنی جلدی لوگوں کی روزمرہ کی زندگی آسان ہوگی، اس وقت تمام کوششیں کشیدگی کم کرنے کےلیے ہونی چاہئیں۔

ایران پر حملے کے بعد صدر ٹرمپ کو لینے کے دینے کیوں پڑ گئے؟

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کےبعد ہمیں ایران کے ساتھ معاہدے کی ضرورت ہوگی،جنگ کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جنگ کا خاتمہ مہنگائی میں کمی کا تیزترین راستہ ہے،وقت بتائےگا کہ اس جنگ سے متعلق ہمارا مؤقف درست تھا،ہزار برطانوی شہری مشرق وسطیٰ سے واپس آئے ہیں۔

Back to top button