برطانیہ نےیوٹیوبر رجب بٹ کوڈی پورٹ کردیا

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کاویزا منسوخ ،برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیاگیا۔
پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیوبررجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ برطانوی ویزے کی منسوخی بنا۔
برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ نے رجب بٹ کےویزا کی منسوخی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
برطانوی حکام کے مطابق پاکستانی یوٹیوبررجب بٹ کے پاس 2027 تک کا برطانوی ویزہ موجود تھا، رجب بٹ نے پاکستان میں مقدمے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کاکہناتھا کہ محکمہ داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل کروں گا۔
