برطانوی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا ہے۔ ڈیوڈ لیمی نے علاقائی امن کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں فریقین نےگفتگو میں خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
شفقت علی خان نے بتایاکہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے علاقائی امن کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔
دنیا کی نظریں پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطے پر ، آج رابطہ متوقع
شفقت علی خان نےبتایاکہ پاکستان اور برطانیہ نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
