برطانوی جنرل کی جی ایچ کیو آمد،فیلڈمارشل سے ملاقات

 

برطانوی جنرل کی جی ایچ کیو آمد،فیلڈمارشل سے ملاقات،گارڈآف آنرپیش

برطانیہ کی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر کی جی ایچ کیو آمد،فیلڈمارشل جنرل عاصم منیرسے ملاقات،چاق وچوبنددستے نے گارڈآف آنربھی پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانیہ کی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نےجنرل ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کیلئےمسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

دورے پر آئے برطانوی آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان آرمی کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے قیام کیلئےپاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

قبل ازیں جنرل سر چارلس واکر نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں انہیں پاکستان آرمی کے ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Back to top button