برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اسحاق ڈار سے ملاقات

برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

وزیرخارجہ سےملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط اور باقاعدہ تبادلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔

خطے کی صورتحال اور عالمی سطح پر حالیہ بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھیں گے۔

Back to top button