برطانوی جوہری آبدوز نے بحیرۂ عرب میں پوزیشن سنبھال لی

آبدوز ٹوماہاک کروز میزائلوں سے لیس برطانوی جوہری آبدوز نے بحیرۂ عرب میں پوزیشن سنبھال لی۔
ایرانی فوج نے کہا ہے کہ توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، خطے میں امریکی مفادات سے جڑی تمام توانائی تنصیبات نشانہ بن سکتی ہیں۔
ایران نے اپنے سمندر سے دور بحر ہند میں امریکا اور برطانیہ کے مشترکہ فوجی اڈے ڈیگو گارشیا پر بیلسٹک میزائل داغنے کی تردید کر دی۔
ایک سینیئر ایرانی عہدیدار نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ وہ ڈیگو گارشیا پر حملے کے ذمہ دار نہیں ہیں، ڈیگو گارشیا ایرانی سرزمین سے 4 ہزار کلو میٹر دور ہے۔
ادھر سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 3 بیلسٹک میزائلوں نے ریاض کو نشانہ بنایا گیا، ایک میزائل کو روکا، جبکہ 2 غیر آباد علاقے میں گرے۔
