برطانوی شہزادی میگھن کی کردار کشی کی سازش بے نقاب

ایک برطانوی اخبار نے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل پر ناجائز تعلقات کی ’تہمت‘ لگانے کے بدلے ایک برطانوی اداکار کو بھاری رقم کی پیش کش کی تھی۔ لیکن اداکار نے اس آفر کو مسترد کر دیا تھا۔

معروف برطانوی اداکار سائمن ریکس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شہزادہ ہیری کی اہلیہ کی کردار کشی کے لیے طرح طرح کے لالچ بھی دیے گئے۔ سائمن نے بتایا کہ ایک برطانوی اخبار نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ اگر وہ ماضی میں اپنے ساتھ کام کرنے والی میگھن مارکل پر جنسی تعلقات کی ’تہمت‘ لگائیں تو وہ انہیں 70 ہزار امریکی ڈالرز کی خطیر رقم ادا کریں گے۔

اداکار نے کہا کہ اخبار نے انہیں صرف یہ دعویٰ کرنے کا کہا تھا کہ وہ میگھن مارکل کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کر چکے ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ اخبار والے ایسا غلیظ مطالبہ کر رہے تھے جس میں کوئی حقیقت ہی نہیں تھی۔ سائمن ریکس نے بتایا کہ 2005 میں انہوں نے میگھن مارکل کے ساتھ ’کٹ‘ نامی ڈرامے میں کام کیا تھا مگر ان کے درمیان کسی طرح کے تعلقات نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں نے کبھی ایک دوسرے کو بوسہ تک نہیں دیا تھا، البتہ ایک یا دو بار وہ روایتی انداز میں دوست ہونے کے ناطے گلے مل چکے تھے۔

یاد رہے کہ میگھن مارکل ماضی میں اداکاری بھی کرتی رہی ہیں۔ سائمن ریکس نے بتایا کہ برطانوی اخبار نے ان سے میگھن مارکل پر ایسے وقت میں ’بہتان‘ لگانے کا مطالبہ کیا، جب شہزادی کی ازدواجی زندگی سے متعلق برطانوی میڈیا میں طرح طرح کی خبریں شائع ہو رہی تھیں اور انہیں ساہی خاندان کی جانب سے نسلی تعصب کا بھی سامنا تھا۔ یاد رہے کہ سائمن نے کئی برطانوی اخبارات کے خلاف ہرجانے کے دعوے دائر کر رکھے ہیں۔

شہلہزادی میگھن کے شوہر شہزادہ ہیری نے بھی برطانوی اخبارات کے خلاف مقدمات دائر کر رکھے ہیں۔ انہوں نے اپنی اہلیہ سے متعلق جھوٹی خبروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح برطانوی میڈیا نے انکی والدہ لیڈی ڈرانا کو ان سے چھینا تھا، اسی طرح اب انکہ اہلیہ کو بھی چھیننا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو نہ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ انہوں نے 2020 میں شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور اب وہ امریکا میں مقیم ہیں۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اب نیٹ فلیکس کے لیے فلمیں بناتے ہیں۔ دونوں نے مئی 2018 میں شادی کی تھی، ان کے ہاں 6 مئی 2019 کو پہلے بیٹ آرچی کی پیدائش ہوئی تھی جب کہ 7 جون 2021 کو ان کے ہاں بیٹی ‘للی’ ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کہ پیدائش ہوئی تھی۔

British Princess Meghan character assassination plot exposed

Back to top button