وفاقی بجٹ کی تاریخ پھر تبدیل کردی گئی
وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا جس کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ 12 جون کو وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔
ٹی20ورلڈ کپ، بڑا اپ سیٹ، امریکہ نے پاکستان کو شکست دے دی
قبل ازیں دس جون کو وزیراعظم کے زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں اگلے مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی اور سالانہ ترقیاتی منصوبے کی منظوری دی جائے گی بعد ازاں گیارہ جون کو ، رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا۔