سانحہ مری میں جاں بحق 9 افراد کی تدفین

مری میں شدید برفباری کے دوران جاں بحق ہونے والے 9 سیاحوں کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
مری میں جاں بحق ہونے والے مردان کے رہائشی نوجوان کی نمازجنازہ لوند خوڑ میں ادا کی گئی، سہیل دو بچوں کا باپ تھا، لاہور کے معروف اشرف اور ظفراقبال کی نماز جنازہ کوٹ لکھپت کے اکبر شہید قبرستان میں ادا کی گئی۔
راولپنڈی کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، جا ں بحق محمد شہزاد، اہلیہ، دو کمسن بچیاں اور دو بچے شامل ہیں۔
مشرقی بائی پاس کے علاقے میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران شدت پسند گروپ داعش (آئی ایس) سے تعلق رکھنے والے کم از کم 6 مشتبہ دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی علاقے میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی نے ایک گھر سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا۔
ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ میں داعش کا ایک ’بہت بڑا دہشت گردی کا منصوبہ‘ ناکام بنا دیا گیا ہے، یہ آپریشن بلوچستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ضلع کوئٹہ کے منظور شہید تھانے کی حدود میں کیا۔
پاکستانیو، قصور آپ کا ہوا
سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور دہشت گردوں کو روک دیا، بیان کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کو کہا لیکن اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور دستی بم پھینکے۔
اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں اصغر سمالانی سمیت داعش کے 6 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 4 سے 5 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ایک دیسی ساختہ بم، 200 راؤنڈز والی تین سب مشین گن، 47 راؤنڈز والی دو 9 ایم ایم پستول، ایک دستی بم اور دو موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔
