جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ :  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کےمقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔

پی ٹی آئی  کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر سماعت ہوئی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

تھانہ حسن ابدال میں درج جلاؤ گھیراؤ کےمقدمے میں مسلسل غیرحاضری پر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی شروع کی گئی۔

تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرے گی

 

عدالت نے حسن ابدال پولیس کو ملزم کے اشتہار کی تعمیل کروانے اور رپورٹ 21جنوری کو پیش کرنےکا حکم دےدیا۔

Back to top button