بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور فرار ہیں،پی ٹی آئی اب انتشار پسندی چھوڑ دے،محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور فرار ہیں،پی ٹی آئی اب انتشار پسندی چھوڑ دے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈی چوک میں صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اسلام آباد،پنجاب ،سندھ پولیس اور سکیورٹی اداروں کا شکر گزار ہوں ۔ میٹروبس ،سڑکیں کل سے کھل جائیں گی۔ پی ٹی آئی کااحتجاج ختم ہوگیا،کل نیا دن نئی سوچ کے ساتھ طلوع ہوگا۔
محسن نقوی کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف والوں کتنی بار یہ کرنا ہے اب بس کروں ۔ کہا تھا جا کر صوبے میں عوام کی خدمت کریں۔کوشش کی کچھ چیزیں آرام سے کریں اس میں کامیابی ملی ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ابھی تک فرار ہیں۔گنڈاپور کی کل عمران خان سے ملاقات کا علم نہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے مطالبے پرعمران خان سے ملاقات کی کتنی بار اجازت بھی دی مگر معاملہ حل نہیں ہوا تھا
وزیرداخلہ نے کہا کہ مظاہرے میں شریک افغان باشندوں کی ویڈیوز کچھ دن میں شیئرکریں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے 2بار کہا کہ سنگجانی جا کرجلسہ کریں۔پی ٹی آئی نے دھونس اور دھمکی دیکھ لی۔پہلے روز سے کہہ رہا تھا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ گرفتاریوں سے متعلق کل آئی جی بتادیں گے۔
