بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح کیس ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ٹرائل کورٹ میں دوران عدت نکاح کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی تحریک کی اہلیہ بشری بی بی نے عدت کے دوران نکاح کے کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست گزار کے وکلاء کی جانب سے کیس کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا گیارہ جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ بشری بی بی اور ان کے شوہر کیخلاف درخواست بدنیتی پر مبنی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدت کے دوران نکاح کے کیس کو خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی

الیکشن کمیشن کا سینیٹ کی قرارداد پر الیکشن ملتوی کرنے سے انکار

کارروائی کو روکا جائے۔

Back to top button