بشریٰ بی بی نے علیمہ خان کے قریبی رہنماؤں کو ملاقات کےلیے مدعو نہیں کیا

بشریٰ بی بی کے زیر صدرات پشاور میں آج شام ہونے والے پارٹی کے اہم اجلاس میں  علیمہ خان کے قریبی رہنماؤں کو ملاقات کےلیے مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے آج شام پارٹی رہنماؤں کو پشاور میں ملاقات کےلیے مدعو کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی نے علیمہ خان کے قریب رہنےوالے رہنماؤں کو ملاقات کےلیے نہیں بلایا،

کیا بشری بی بی بھی سیاست میں انٹر ہونے جارہی ہیں؟ عمران خان کا بڑا بیان

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو بھی مشاورتی عمل میں شامل نہیں کیاگیا۔

ذرائع کےمطابق بشریٰ بی بی سیاست میں نہیں آ رہیں لیکن وہ عمران خان کی ہدایات پارٹی تک پہنچائیں گی۔

بشریٰ بی بی بتائیں گی کہ عمران خان کی کیاکیا ہدایات ہیں، انہوں نےگزشتہ روز پشاور سے ملک بھر کی تنظیم کو احکامات جاری کیےتھے۔


Back to top button