بشریٰ بی بی ،خاورمانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد

لاہورہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔
فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ متاثررہ فریق نہیں،نکاح کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست دائرنہیں کر سکتے۔
وکیل درخواست کا دلائل میں کہنا تھا کہ میری درخواست پر یہ اعتراض دور ہوگیا تھا ۔
فاضل جج نے کہا آپ کو بشریٰ بی بی کی عدالت پوری ہونے کاکیسے پتہ چلا؟وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ میں نے خبریں سنی ہیں۔فاضل جج نے کہا آپ نے خبریں دھیان سے نہیں سنی ہوں گی۔
