بشریٰ بی بی عمران خان کی زندگی کےلیے خطرہ ہیں : فیصل واؤڈا
سینیٹر فیصل واؤڈا نے بشریٰ بی بی کو عمران خان کی زندگی کےلیے خطرہ قرار دے دیا۔
سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہاکہ میں عمران خان کی زندگی کےلیےبہت فکر مند ہوں،ان کی زندگی کو خطرہ ہے،اگر عمران خان کو بچانا ہےتو بشریٰ بی بی سےجان چھڑانی ہو گی۔
فیصل واؤڈا نے کہاکہ جب تک بشریٰ بی بی ساتھ ہیں، عمران خان کی نہ سیاست ہوگی اور نہ آزادی،بشریٰ بی بی کبھی عمران خان کو دہی کھلا دیتی ہیں کبھی کچھ اور چیز،یہ لوگ عمران خان کی لاش پر سیاست کرنا چاہتےہیں۔
بشریٰ بی بی اور میرے اختلافات کی باتیں پروپیگنڈا ہیں : علی امین گنڈاپور
واضح رہےکہ اس سےقبل اپنےبیان میں فیصل واؤڈا نے دعویٰ کیاتھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنےوالی ہے،جلد ہی پی ٹی آئی سےمخلص لوگوں کی ‘پی ٹی آئی پاکستان’ بن جائے گی۔