بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے : مریم ریاض وٹو

بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو بھی اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔بشریٰ بی بی اور عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات کو جواز بناکر جعلی مقدمات چلائے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ 8 ہفتوں سے زائد کا وقت گزرچکا ہے لیکن اہل خانہ اور وکلا کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
مریم ریاض وٹو نے کہا کہ کیا مجھے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرنے والوں کو یہ یاد دہانی کرانےکی ضرورت ہےکہ بشریٰ بی بی کو بھی جیل میں قید تنہائی کا سامنا ہے۔
پی ٹی آئی عملی طور پر علیمہ خان کے کنٹرول میں چلی گئی ہے: شیر افضل مروت
مریم ریاض وٹو نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کےخلاف 9 مئی کے واقعات کو جواز بناکر جعلی مقدمات چلائے جارہے ہیں۔
