عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کروا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے درمیان ملاقات کا دن تھا اور ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جو تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت، آنکھ کی بیماری اور جاری علاج سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ عدالتوں میں زیرِ سماعت اپیلوں اور دیگر قانونی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق 30 منت تک جاری رہنے والی ملاقات کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دوبارہ ان کے اپنے اپنے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔

Back to top button