اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی بی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرادی گئی ہے۔

جیل ذرائع نے کہا کہ بشری بی بی اور عمران خان کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جہاں دونوں 40 منٹ تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے اور بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی متاثرہ آنکھ کے بارے میں دریافت کیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل مینول کے تحت کرائی گئی ہے۔

 

Back to top button