بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

بانی پی ٹی آئی کی وکیل تابش فاروق کا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا اور اپنے چار فوکل پرسن مقرر کردیے۔ فوکل پرسنز میں نعیم پنجوتھا، مبشر اعوان، خالد یوسف اور رائے سلمان شامل ہیں۔

تابش فاروق کا کہنا تھاکہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور پارٹی لیڈر شپ موجود تھی اور بشریٰ بی بی نے کہا کہ مشعال یوسفزئی اب ان کی ترجمانی نہیں کریں گی۔

Back to top button