بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل، دوائیں بھی فراہم کر دی گئیں
احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتاربشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک منتقل کردیا گیا۔
احتساب عدالت کےجج ناصر جاوید نے تین بار مؤخر کیے جانے کےبعد 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج سنایا جس میں عمران خان کوکرپٹ پریکٹسز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 14 سال اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ان کا ساتھ دینے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی۔
اس کے علاوہ عدالت نےعمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپےجرمانہ بھی عائد کیا۔
190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا میگا کرپشن کیس ہے : وفاقی وزراء
سزا سنائےجانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل کر دیا گیا، خواتین بیرک میں منتقل کرنےسےپہلے بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ طبی معائنے کے بعد بشریٰ بی بی کو کچھ میڈیسن بھی فراہم کردی گئیں، بشریٰ بی بی کو ضروری سامان بھی ان کی بیرک میں پہنچا دیا گیا جس میں کپڑے، جوتے، چادریں، کھانےپینے کی اشیا، بیڈ شیٹس، تکیے اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔
ذرائع کےمطابق بشریٰ بی بی کا سامان بیرک میں پہنچانے سے قبل مکمل طور پر چیک کیا گیا۔