بشریٰ بی بی کا بیٹا شراب برآمدگی کے بعد جھگڑے پر گرفتار ہوا

معلوم ہوا ہے کہ 20 فروری کی رات لاہور کے علاقہ گلبرگ میں خاتون اول بشری بی بی کا بیٹا ابراہیم خاور مانیکا تب گرفتار ہوا جب اپنی ہونڈا سویک گاڑی سے شراب برآمد ہونے کے بعد اس نے پولیس والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔ ایسے میں ظہور الہی روڈ پر لگائے گئے ناکے پر موجود پولیس انچارج نے اعلی حکام سے رابطہ کرکے صورتحال بتائی جنہوں نے اسے ملزمان کی گرفتاری کی اجازت دے دی۔

یاد رہے کہ لاہور کی غالب مارکیٹ پولیس نے وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے چھوٹے بیٹے ابراہیم مانیکا، ان کے کزن محمد احمد مانیکا اور انکے ایک دوست شہریار کو کار سے شراب برآمد ہونے کے الزام میں کیس درج کر کے گرفتار کرلیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ احمد مانیکا نواز لیگ کے ایم این اے احمد ریاض مانیکا کے صاحبزادے ہیں جنہیں رات گئے گلبرگ سے گرفتار کیا گیا لیکن بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔

ڈان اخبار کے مطابق کیس کی ایف آئی آر میں غالب مارکیٹ پولیس نے انکی کار سے ایک بوتل مون اوریجنل نامی شراب اور مری بروری کی بیئر کی بوتلیں برآمد کیں۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔ گرفتاری کے بعد ملزم محمد موسیٰ مانیکا، انکے کزن محمد احمد مانیکا اور دوست احمد شہریار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

عامر لیاقت نے عمران کی بجائے الطاف کو اپنا قائد بنا لیا

تینوں ملزمان کے خلاف حد آرڈر 1979 کی دفعات 3، 4 اور 11 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاید گرفتاری کی نوبت نہ آتی لیکن خاور مانیکا کے بیٹے نے پولیس ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں جس کے بعد انہوں نے اپنے اعلی حکام سے رابطہ کیا اور گرفتاری کی اجازت حاصل کی۔

تینوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد غالب مارکیٹ تھانے میں ہر جانب سے طاقتور لوگوں کے فون آنے لگے اور بالآخر پولیس کو ملزمان رہا کرنا پڑ گے۔ اب غالب مارکیٹ پولیس کا یہ موقف ہے کہ گرفتاری کے بعد پتہ چلا کہ ان ملزمان میں سے ایک احمد شہریار نشے میں تھا، جبکہ مانیکا خاندان کے دونوں سپوت ہوش میں تھے۔

چنانچہ ابراہیم اور احمد کو مانیکا خاندان کی جانب سے ضمانت دیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ انکے دوست احمد شہریار نے بھی عدالت سے ضمانت پر رہائی حاصل کر لی ہے تاہم پولیس نے برآمد شدہ شراب کے نمونے فرانزک کے لیے بھیج دیے ہیں۔ یاد رہے کہ گرفتار ہونے والے ابراہیم مانیکا وزیراعظم عمران خان کی موجودہ اہلیہ کے پہلے شوہر خاور مانیکا کے بیٹے ہیں۔

بشریٰ عمران یا بشریٰ بی بی کا پیدائشی نام بشری ریاض وٹو ہے۔ خاور مانیکا سے شادی کے بعد انکا نام بشریٰ مانیکا ہو گیا تھا۔ اب وہ وزیر اعظم عمران خان نیازی کی اہلیہ ہیں جن سے انکی شادی 18 اگست 2018 کو ہوئی تھی اور وہ تب سے پاکستان کی خاتون اول ہیں۔ بشریٰ بی بی تصوف کے بہت زیادہ قریب ہیں اور اسی لیے وہ شادی سے قبل عمران خان کی روحانی پیشوا بھی رہ چکی ہیں۔

عمران خان کی اپنی اہلیہ سے محبت اور عقیدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے نامناسب مواد سامنے آنا شروع ہوا تو وزیراعظم نے بدنام زمانہ پیکا قانون میں ترمیم کر کے ہتک عزت پر گرفتاری کو ناقابل ضمانت جرم بنا دیا ہے اور قید کی سزا بڑھا کر پانچ سال کر دی ہے۔

Back to top button